Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپولیو ٹیم کو بچانے والے شہید ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پولیو ٹیم کو بچانے والے شہید ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں اپنی جان دے کر پولیو ٹیم کو بچانے والے پاک فوج کے جوان ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ کر شہید ہونے والے ضلع مردان کے رہائشی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اس سے قبل شہید کی نماز جنازہ بنوں اور ان کے آبائی ضلع مردان میں ادا کی گئی۔

بیان کے مطابق سپاہی ثاقب الرحمان نے فرض کے دوران جان کی قربانی دیتے ہوئیپولیو ٹیم کے تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، سول سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں، جو محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔