Monday, May 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزاکائونٹس میں کروڑوں کروڑوں کی موجودگی،مولانا طارق جمیل کا رد عمل آ گیا

اکائونٹس میں کروڑوں کروڑوں کی موجودگی،مولانا طارق جمیل کا رد عمل آ گیا

لاہور:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے اکانٹ میں کروڑوں روپے کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں ایک نجی چینل کی جانب سے مولانا طارق جمیل پر اکانٹ میں کروڑوں روپے ہونے اور بیٹے کی ہاسنگ سوسائٹی ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے پر مولانا طارق جمیل نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے صحافی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پہلے بھی مجھ پر ایک خبر کے ذریعے اکانٹ میں 49 ارب ہونے کا الزام عائد کیا جاچکا ہے لیکن اللہ کو حاضر و ناظر جان کر بتارہا ہوں کہ میرے اکانٹ میں کروڑوں ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ تو میرے بیٹے کی کوئی ہاسنگ اسکیم ہے اور نہ ہی میرے اکانٹ میں کروڑوں روپے ہیں، دروازہ کھلا ہے جو بھی آکر تحقیق کرنا چاہے کرسکتا ہے۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ دونوں چیزیں غلط ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ لوگ میرے اکا ئو نٹ میں پیسے بھیجتے ہیں جنہیں میں آگے تقسیم کردیتا ہوں، میں خود بھی کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں لیکن کبھی میرے اکا ئونٹ میں کروڑوں روپے نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دین کے راستے پر چلتے ہوئے 52 سال ہوچکے ہیں، میں کبھی مشتبہ مال کے قریب بھی نہیں گیا، میں نے اپنے اور بچوں کے منہ میں کبھی غلط لقمہ نہیں دیا ، میں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔ معروف عالم دین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات کیلئے میں روزانہ 50 نفلیں پڑھتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اللہ اس ملک کیلئے بہتر کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔