اسلام آباد(سب نیوز)چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان کو عہدے پر بحال کر دیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے چیئر مین سی ڈی اے کی طرف سے قائم کیے گئے کانفیڈینشل سیل کی طرف سے مس کنڈکٹ اور دیگر الزامات پر گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا،جس کے بعد گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے انہیں عہدے پر بحال کر دیا،کانفیڈنشل سیل کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عرفان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ تعینات کر دیا گیا،اس حوالے سے ایچ آر ڈی کی طرف سے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے


