Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان میں حادثاتی طور میزائل فائر کرنے پرعالمی شرمندگی اٹھانا پڑی: بھارت کا اعتراف

پاکستان میں حادثاتی طور میزائل فائر کرنے پرعالمی شرمندگی اٹھانا پڑی: بھارت کا اعتراف

ممبئی :بھارتی حکومت نے گزشتہ برس پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائر کرنے کے واقعے پر عالمی شرمندگی اٹھانے کا اعتراف کر لیا۔ واقعے کے بعد برطرف کیے گئے بھارتی فضائیہ کے افسران کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں برطرفیوں کے خلاف درخواست میں بھارتی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے اعتراف کیا کہ براہموس میزائل گرنے کے واقعے سے پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ بھارتی حکومت نے اپنے جواب میں عدالت کو بتایا کہ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کے حادثے پر ملکی خزانے کو 24 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ بین الاقوامی برادری نے بھی واقعے کی تفصیلات جاننے کیلئے حکومت پر دبا بڑھایا تھا۔

بھارتی حکومت نے اعتراف کیا کہ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے سے عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئیتھے۔اپنے جواب میں بھارتی حکومت نے مقف اپنایا کہ شواہد کی حساس نوعیت کے پیش نظر فضائیہ افسران کی برطرفیوں کے خلاف درخواست بلاجواز ہے۔واضح رہے کہ میزائل واقعے کے خلاف سنگین غفلت کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے 4 افسران کو برطرف کیا گیا تھا، بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر سمیت 3 افسروں نے برطرفیوں پر دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ بھارت کا براہموس میزائل حادثاتی طور پر پاکستان میں فائر کرنے کا واقعہ گزشتہ برس 9 مارچ کو پیش آیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔