ہومدنیاپاک اورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری محمد ریاض گھمن کے بھائی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاک اورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری محمد ریاض گھمن کے بھائی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جدہ (خالدنواز چیمہ)پاک اورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری محمد ریاض گھمن کے بڑے بھائی چوہدری مشتاق گھمن کی وفات پر جدہ کے مقامی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات ، جدہ قونصلیٹ کے افسران اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی خصوصی طور پر پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی۔ عرفان میمن۔ سردار محمد اقبال یوسف۔ ملک منظور حسین۔ عرفان سدرہ امین فیض-انجینیر سجاد خان۔ چوہدری امجد گجر احمد فواد سواتی کاشف حسین۔ شعیب الطاف۔ جہانگیر خان۔ خالد نواز چیمہ۔ محمّد عدیل ،عمر فاروق – میاں محی الدین۔ عنصر گھمن۔ بلال گھمن۔ عثمان گھمن پاک اورسیز میڈیا فورم اور جرنلسٹ فورم کے ممبران۔ ریاض بھٹی ۔ چوہدری ظفر بریار۔ اور شکیل واہلہ کے علاوہ بہت سارے افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر چوہدری ریاض گھمن نے کہا کہ آپ سب حضرات میرے بھائی کی دعائے مغفرت اور میرے دکھ درد میں شریک ہونے کے لئے تشریف لائے ہیں سب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آخر پر جے یو آئی سے مولانا سمیع الحق تور غری نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی – پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی و ترقی کے لئے بھی دعا کرائی گئی۔ سب مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔