ہومشوبزاداکار سمیع خان بھی کوروناکاشکار،خود کو قرنطینہ کرلیا

اداکار سمیع خان بھی کوروناکاشکار،خود کو قرنطینہ کرلیا

کراچی ،پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار سمیع خان کورونا وائرس کا شکارہوگئے ۔سمیع خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکار نے گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی جس میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا۔سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفا سے نوازے آمین ۔ آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔