اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا تھا۔ پنجاب پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نیاڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتارکرلیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کو بھی دوبارہ گرفتار کر لیا۔
شاہ محمود قریشی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار،جمشید اورمسرت چیمہ بھی پکڑے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
