ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے ایک اور کھلاڑی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے ایک اور کھلاڑی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رزاق خان نیازی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا،کہا پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں استعفی دیتا اور فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔
رزاق خان نیازی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آرمی تنصیبات پر حملے عوام سے کرائے گئے۔قیادت کاہاتھ نہ ہوا یسے اقدامات کوئی بھی نہیں لیتا،بھارت جو نہ کرسکا ہماری عوام نے وہی کر دکھایا۔قیادت ماننے کی بات نہیں کہ قیادت بری الذمہ ہے۔
رزاق خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی نے برے وقتوں سے ہمیں نکالا شہادتیں دیں،اورہم نے صلہ دیاکہ ہم نے ان کے گھروں کو جلایا،ہم نے اپنی فوج اور دنیاکو کیا پیغام دیا،عوام کو فوج کے مخالف کھڑا کیا جا رہا ہے،اس سے ملک اور ہم سب کا نقصان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔