ہومبریکنگ نیوزایک اور پی ٹی آئی رہنما عدالت کے باہر سے گرفتار

ایک اور پی ٹی آئی رہنما عدالت کے باہر سے گرفتار

بہاولپور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ٹکٹ ہولڈر راجہ سلیم کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تھری ایم پی او کے تحت جیلوں میں قید ہے ،پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر راجہ سلیم کو حراست میں لے لیا،راجہ سلیم پی پی 257 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور ضلعی جنرل سیکرٹری تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔