ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشتگرد ی عدالت:عمران خان کی تمام 8 مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگرد ی عدالت:عمران خان کی تمام 8 مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشتگرد ی عدالت نے عمران خان کی تمام 8 مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگائی آرائی کیسز میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیسز کی سماعت کی۔اے ٹی سی عملہ نے کہاکہ جنہوں نے کیس میں بحث کرنی ہے صرف وہ وکلا روسٹرم پر کھڑے ہوں ۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل کاآغاز کردیا،عمران خان وکیل کے ساتھ روسٹرم پر آگئے ،عدالت نے عمران خان کو نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کردی ۔

جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ میرے خیال میں صرف ایک کیس ہے، جہاں آپ کا بیان ریکارڈ ہوا،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ہم نے اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی ٹیم زمان پارک آئی اور شامل کیا،ہمیں سکیورٹی تھریٹس تھے اس وجہ سے لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی ۔

وکیل صفدرسلمان نے کہاکہ ہمارے کیسز8 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگے ہوئے ہیں،تمام کیسز میں میرا دستخط شدہ بیان موجود ہے وہ میں دینے کیلئے تیار ہوں ،ملک کے کیا حالات، ایک شخص کے آنے سے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے ،ہم تفتیشی افسر کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ان کا صرف یہ اصرار ہے وہاں آئیں ہمیں سکیورٹی تھریٹس ہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا جب یہ پولیس لائنز میں تھے تو پولیس نے کیوں شامل تفتیش نہیں کیا؟آپ ہمارے پاس آجاتے تو ہم اجازت دے دیتے،لاہور کی جے آئی ٹی ان کے گھر جا کر تفتیش کررہی ہے تو آپ کیوں نہیں کر سکتے؟

سرکاری وکیل نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو پہلے بھی سکیورٹی دی،آپ شامل تفتیش ہونے کیلئے آفس آئیں ہم سکیورٹی دیں گے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ کرائم کی تفتیش نہیں کرنا چاہتے بلکہ اصرار ہے وہاں آئیں ،اگر کوئی بھی سوال ہے ہم اس کا جواب دیں گے۔سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا آرڈر ہے عمران خان شامل تفتیش ہوں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔