لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے گرفتار کارکنوں کی تعداد کیلئے آن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی۔ پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں کی تعداد جاننے کیلئے آئن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔
آن لائن پورٹل کے ذریعے پنجاب بھر سے گرفتار کارکنوں کی انٹری کی ہدایت کردی گئی۔ رہنما تحریک انصاف شیخ امتیاز کے مطابق لاہور سے 1500 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عدالت سے رجوع کر رہی ہے، گرفتار کارکنوں کی فیملی آئن لائن پورٹل پرانٹری کرسکے گی۔
پی ٹی آئی کا گرفتار کارکنوں کا آن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
