ہومپاکستانوزیراعظم کا شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم

وزیراعظم کا شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کہا کہ عمران خان اور ان کا جتھا پاکستان دشمنوں سے کم نہیں، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر حملے کئے، ذمہ داروں کو چن چن کر انجام تک پہنچائیں گے، تمام مقدمات اے ٹی سی میں چلائے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جناح ہاس لاہور پر حملے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ کے بعد قوم غمگین ہے، اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا، جن لوگوں نے اس بدترین حرکت میں حصہ لیا آئین میں جو سزا ہے ہر صورت دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے منصوبہ بندی کی ڈنڈے، لاٹھیاں لوگوں کے حوالے کئے، قانون ان کو گرفت میں لے گا، قانون میں درج سزائیں ان لوگوں کو ملیں گی تاکہ مثال بن جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ دلخراش منظر ملکی تاریخی میں کسی نے نہ سوچا تھا نہ دیکھا تھا، اپنے لوگوں نے دشمن بن کر ملک کی تنصیبات پر حملہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملات پر آج اسلام آباد میں میٹنگ کی تھی اور ہدایات جاری کیں، جنہوں نے منصوبہ بندی کی اور جو حملہ آور ہوئے انہیں چن چن کر پکڑا جائے، ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمات اے ٹی سی میں چلائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہدایات جاری کی ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائی جائیں، نگراں وزیراعلی پنجاب کو کہا ہے کہ خانہ پوری منظور نہیں، ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔