ہومتازہ ترینپی ٹی آئی احتجاج ،میٹرو بس اتھارٹی کا نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج ،میٹرو بس اتھارٹی کا نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (سب نیوز)عمران خان گرفتاری پر مشتعل ہجوم کی جانب سے جلا وگھیراو کا معاملہ ،میٹرو بس اتھارٹی نے اپنے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ،کمیٹی میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ ،ٹاون میونسپل کارپوریشن کے ماہرین شامل ہونگے ،میٹرو بس اتھارٹی کے ماہرین اور کنسلٹنٹ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جا رہا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق کمیٹی کی منظوری پنجاب ماس ٹرانسٹ اٹھارٹی دے گی ،تجاویز راولپنڈی سے بھجوائی دی گئی،ابتدائی طور پر میٹرو بس اتھارٹی کا سسکتھ روڈ اسٹیشن مکمل جل کر خاکستر ہوا ،کمیٹی چوک اسٹیشن کے واش رومز مکمل تباہ ہوئے،ختم نبوت اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے ٹوٹ گئے،ایک اسٹیشن کے ٹکٹ گھر کے تالے ٹوٹے اور اس سے پانچ لاکھ روپے کیش چرائی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔