ہومکامرسعالمی ادارے کا یوریشیائی امور پر چینی حکومت کے خصوصی نمائندے کے یوکرین ، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کے دورے کا خیر مقدم

عالمی ادارے کا یوریشیائی امور پر چینی حکومت کے خصوصی نمائندے کے یوکرین ، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کے دورے کا خیر مقدم

بیجنگ ()

یوریشیائی امور کے لیے چینی حکومت کے خصوصی نمائندے سفیر لی ہوئی 15 مئی سے یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے تاکہ یوکرینی بحران کے سیاسی تصفیے کے لیے تمام فریقین سے بات چیت کی جا سکے۔ ہفتہ کے روز
چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان استیفان دوجیرک نے کہا کہ یوریشیائی امور کے لیے چینی حکومت کے خصوصی نمائندے کا یوکرین سمیت کئی یورپی ممالک کا دورہ بہت اہم ہے۔ چین اور یورپی یونین کے کئی رکن ممالک اور دوسرے یورپی ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ بھی بہت اہم ہے۔ اقوام متحدہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے کی جانب کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔