لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیا۔
وزیراعظم دورہ جناح ہاوس کے بعد سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں جلا وگھیراو اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہل کاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کا سیف سٹی آفس جانے کابھی امکان ہے، جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سیف سٹی آفس میں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وزیراعظم شہباز شریف کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر صوبے میں قیام امن سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچ گئے، عسکری قیادت سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
