راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپانڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کمپانڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے جانے والی 3 فیملیز کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے ، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانا شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے روابط کا پتا چلانیکے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سپانسرز کو گرفتار کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی میں حائل رکاوٹ کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
شمالی بلوچستان میں آپریشن مکمل ،7جوان شہید ،6 دہشتگرد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
