ہومپاکستاننامور صنعت کار شیخ وسیم احمد پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینیرمنتخب

نامور صنعت کار شیخ وسیم احمد پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینیرمنتخب

ملتان(آئی پی ایس )نامور صنعت کار شیخ وسیم احمد پاکستان فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئرمنتخب ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے مستحکم کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والے پاکستان سوپ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چیف ایگزیکٹو کلیننگ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور باؤنسر سرف شیخ وسیم احمد ایک بار پھر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی طرف سے سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنونیئر سال 2021 منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کی بے لوث لگن دیانتداری اور ثابت قدمی کی وجہ سے انہیں مسلسل دوسرے سال بھی منتخب کر لیا ۔ شیخ وسیم احمد گزشتہ 25 سال سے کیمیا کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ مختلف تجارتی پراجیکٹس اور تنظیموں کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر شیخ وسیم احمد نے کہا کہ وہ بطور کنوینیر کاروباری اور صنعتی حلقوں کو پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے کاروباری اور صنعتی حلقوں نے ان کی دوسری مرتبہ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔