لاہور:تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرسابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑیں ، کہتی ہیں کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے ۔
تحریک انصاف کی رہنمااورسابق وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچاتانی ہو رہی ہے ، عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا ،ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے ٹکٹیں غیرمنصفانہ تقسیم کروائیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے ، پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنیکیلئیخان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہیے ۔
