Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ کا انتخاب :یوسف رضا گیلانی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب :یوسف رضا گیلانی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپیل یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔ متن میں شامل ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے دوران سماعت حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔متن میں شامل ہے کہ آئین پاکستان غیر قانونیت کے حوالے سے واضع ہے۔ غیر قانونی عمل کی تشریح عدالتیں کر سکتی ہیں۔عدالت کا کام ہے کہ غیر قانونیت پر نعم البدل فراہم کرے، ایسے مقدمات میں عدالت نے ووٹرکی نیت کو پرکھنا ہوتا ہے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل منظور اور سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کیا جائے۔ خیال رہے کہ 24مارچ کو یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے خارج کی گئی تھی۔یوسف رضاگیلانی نے پریذائیڈنگ افسرکی جانب سے7ووٹ مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔