Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، مزید98 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، مزید98 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد،ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید98 افراد جان سے گئے جبکہ 5,329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 15,124افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 705,517ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹیکیدوران ملک بھر میں مزید5,329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7لاکھ 05 ہزار 517 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 67 ہزار 612 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ40ہزار584افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں94ہزار880،اسلام آباد میں63ہزار499،بلوچستان میں19ہزار999 ،گلگت بلتستان میں5070اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار873کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 98 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15124ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4520افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 6793،خیبرپختونخوا میں 2519،اسلام آباد میں591،بلوچستان میں212اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث386 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ66ہزار994 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,942مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,610 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ23ہزار399مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49ہزار816کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5329افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ584ہزار87افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔