Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانپنجاب ہائی وے پولیس غوث اعظم چکری روڈ پر اوور لوڈنگ اور بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف ان ایکشن ، تین گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج

پنجاب ہائی وے پولیس غوث اعظم چکری روڈ پر اوور لوڈنگ اور بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف ان ایکشن ، تین گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی (آئی پی ایس ) پی ایچ پی کی غوث اعظم چکری روڈ پر اوور لوڈنگ اور بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف پی ایچ پی کی کاروای جاری،ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑایچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی سردار بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز دوران ناکہ بندی سب انسپکٹر شعبان پوسٹ انچارج، سب انسپکٹر مزمل حسین اور اے ایس آئی فیاض حسین نے محمد اشفاق سکنہ جس نے سوزوکی نمبری IDS/2672 جس پر پائپ اوور لوڈ تھے اور آصف محمود سکنہ جسوال جس نے سوزوکی پر بوگس نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جس پر جسوال لکھا ہوا تھا اور ایک ڈبل کیبن ڈالا جس کو محمد زاہد خان چلا رہا تھا نے اس پر بوگس نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جن کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں ان کے خلاف زیر دفعہ 279 ض ف اور 97-A کے مقدمات درج کرادئیے گئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔