ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب:عمران خان نے پی ٹی آئی کے تین ناموں کی منظوری دیدی

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب:عمران خان نے پی ٹی آئی کے تین ناموں کی منظوری دیدی

مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کیلئے 3 ناموں کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کیلئے خواجہ فاروق، اظہر صادق اور چودھری انوار الحق کے نام فائنل کیے ہیں، تینوں ناموں کو آج شام کو ہونے والی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پرویز خٹک اور اسد قیصر 15 سے زائد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاس پہنچ گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام کو وزیر اعظم ہا ئو س آزاد کشمیر میں قائم مقام وزیر اعظم خواجہ فاروق کی صدارت میں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔