کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 51 پیسے سستا ہوا اور 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 284.91 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا 2 روپے کم ہوکر 290 روپے ہے۔
انٹر بینک میں 11 اپریل کو ڈالر گزشتہ ہفتے کی اختتامی قیمت سے 3 روپے 79 پیسے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے 43 پیسے بھی ہوا البتہ کاروباری ہفتے کا اختتام 24 پیسے کمی پر ہوا۔
