لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے کا کیس:لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کو عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے حکم دیا کہ عدالتی حکم پر اب بھی عملدرآمد نہ ہوا تو 17 اپریل بروز پیر کو دونوں افسران ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
واضح رہے شہباز گل کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔
شہباز گل منگل کی رات لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے، انہیں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔
امیگریشن حکام نے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے شہباز گل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا۔
ہومبریکنگ نیوزشہباز گل کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے کا کیس:عدالت نے فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا
شہباز گل کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے کا کیس:عدالت نے فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
