ہومپاکستاناسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی دے گی یا نہیں ؟آئی جی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی دے گی یا نہیں ؟آئی جی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(سب نیوز)آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کریگی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس پوری طرح سے لیس ہے ،اسلام آباد پولیس نے انگلش کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل8 میں سکیورٹی فراہم کی ،ان کاکہناتھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے ۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ درکار وسائل نہیں دیےگئے، وسائل کی فراہمی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلکار آٹا فراہمی اور مردم شماری میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ وسائل فراہم کرے، وسائل ملنے پر ٹیم کو سکیورٹی دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔