اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا۔
وزیر خزانہ کو 10 اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔وزیر خزانہ کا دورہ امریکا ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران یو اے ای حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔
اب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کریگا، پاکستانی وفد میں میں سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اقتصادی امور شرکت کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک بھی امریکا جائیں گے۔
پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت کریگا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
