اسلا م آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔ اجلاس میں سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان قومی سلامتی پربریفنگ دیں گے۔
انتخابات کے معاملے پر سیکیورٹی ماحول سازگار ہے یا نہیں؟، اجلاس میں اس پر بھی غور کیا جائے گا دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
