ہومبریکنگ نیوزیوکرین جنگ کا خاتمہ: فرانس نے چین سے مدد مانگ لی

یوکرین جنگ کا خاتمہ: فرانس نے چین سے مدد مانگ لی

پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے چین سے مدد مانگ لی، کہا کہ بات چیت کرکے روس کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔چین کے پیپلز گریٹ ہال پہنچنے پر فرانسیسی صدر کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایمانوئل میکروں نے دو طرفہ ملاقات میں صدر شی جن پنگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

چین کے صدر نے امید ظاہر کی کہ امن مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع ہوں گے، ایک سیاسی حل اور ایک متوازن، مثر اور پائیدار یورپی سیکیورٹی فریم ورک تلاش کیا جاسکتا ہے۔فرانسیسی صدر میکروں 3 روزہ دورے پر چین میں ہیں، ان کے ساتھ 50 مضبوط کاروباری شخصیات کا وفد بھی چین آیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، امریکا اور یورپی ممالک یوکرین کی مدد کررہے ہیں تاہم روسی حملے بدستور جاری ہیں، جن سے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔