ہوماسلام آباداینٹی منی لانڈرنگ کیسز:ایف آئی اے نے ملزمان کی عدم پیشی کا حل تلاش کر لیا

اینٹی منی لانڈرنگ کیسز:ایف آئی اے نے ملزمان کی عدم پیشی کا حل تلاش کر لیا

اسلام آباد: ایف آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کیسز میں تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ،مبینہ ملزمان کا انکوائری آفیسر کے سامنے پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے نے حل تلاش کر لیا ،مبینہ منی لانڈرز کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لیے گائیڈ لائن وضح کر دی گئی، منی لانڈرنگ کیسز میں شامل تفتیش افراد کو بزریعہ نوٹس بلایا جا ئے گا، مشتبہ افراد کو بزریعہ کال ، ڈاک یا ڈیجیٹلی نوٹس کی اطلاع دی جا ئے گی ،نوٹس وصول نہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے لیے عدالت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا ،عدالتی حکم کی تعمیل کا ریکارڈ انوسٹی گیشن آفیسر اپنے پاس رکھے گا ملزمان کے شامل تفتیش ہونے اور کیس کا فیصلہ ہونے تک فائل تحقیقاتی آفیسر کے پاس رہے گی عدالتی حکمنامہ کے باوجود پیش نہ ہونے والے ملزم کو سیکشن 88 کے تحت پیش کیا جایے گا ایف آئی اے لیگل ونگ نے بھی نئی گائیڈ لائن پر قانونی رائے طلب کر لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔