اسلام آباد،نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا کی روک تھام کیلئے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریک تک ہوگا۔تاہم گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنی حاصل ہوگا، ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندی کے حوالے سے 10 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
