ہومپاکستانجعلی اپوسٹیل اسٹیکرز فراڈ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ایک اور اہم ملزم گرفتار

جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز فراڈ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ایک اور اہم ملزم گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے مقدمہ نمبر 48/2026میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز کے ذریعے فراڈ کرنے والے منظم نیٹ ورک کے ایک اور اہم ملزم قاضی فہیم یونس کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے اور فراڈ کرنے والے منظم نیٹ ورک کا اہم رکن ہے۔
ملزم کے کردار اور نیٹ ورک میں اس کے ممکنہ دیگر ساتھیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اسی مقدمے میں پہلے ہی متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ملزم قاضی فہیم یونس کی گرفتاری جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
جبکہ جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز فراڈ میں ملوث دیگر عناصر اور نیٹ ورک کے ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون جعلی دستاویزات، جعلسازی اور منظم فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔