ہومبریکنگ نیوزایران کی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

ایران کی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی(آئی پی ایس ) ایران کی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔