ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر مبارکباد دی

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر مبارکباد دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔وزیر اعظم ہا ئو س میں ہونے والے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے موقع پر سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے حالیہ قانون سازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔