ہومٹاپ سٹورینیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا

نیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورپی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب)نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، جس میں بتایا گیا کہ عمران خان کیخلاف نیب میں دو کیسز ہیں ، نیب راولپنڈی تحقیقات کررہاہے۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کے تحائف،اختیارات سے تجاوزکے معاملے کی انکوائری جاری ہے، جبکہ اختیارات کاغلط استعمال، مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف دونوں کیسزانکوائری سطح پرہیں،کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کے علاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
یاد رہے دو روز قبل عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن سے جمعے کو کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا جبکہ ان دونوں اداروں کو آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔