Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانوزیرداخلہ کے احکامات پر دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے خاندانوں میں وزیراعظم امدادی چیک تقسیم

وزیرداخلہ کے احکامات پر دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے خاندانوں میں وزیراعظم امدادی چیک تقسیم

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کے احکامات پر دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے خاندانوں میں وزیراعظم امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ایک کروڑ 28 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے شہدا اور دوران سروس وفات پا جانے والے افسران کے خاندانوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہمارے ہیروز محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

image 2
image 3
image 4
image 5

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔