یوٹیلیٹی سٹورزپر5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغازہوگیا ہے ، جہاں عید الفطر تک آٹا،چینی اورگھی سمیت 19 بنیادی اشیا پرسبسڈی دی جائے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کیمستحقین کو 10کلو آٹا 400روپے، چینی 70روپے فی کلوملیگی، جبکہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت گھی 300روپے فی کلو میں فراہم کیا جائیگا۔
حکام نے بتایا کہ جنرل سبسڈی میں آٹے کا 10 کلوتھیلا 648روپے، چینی91روپے کلو میں میسرہوگی،گھی فی کلو 490روپے میں دستیاب ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز پرسفید چنیاورچاول پر20روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی،بیسن پر 50 روپے،چائیپر100روپے کلو،کجھور پر50روپے سبسڈی دی جائیگی۔ اس کے علاوہ دودھ پر30روپے فی لٹر،مشروبات پر30روپے فی بوتل اور مصالحہ جات پر بھی 10فیصد تک رعایت دی جائیگی۔
