لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر’’ضمانت پارک‘‘ میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سےگولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں؟مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پیٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا گیا ، مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں پال رکھے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے،شرمناک!ان کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔
پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت،اس کے سرغنہ نے زمان پارک میں دہشت گردپال رکھے ہیں ،مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
