ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور شراب برآمد

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور شراب برآمد

لاہور(سب نیوز) پولیس نے عمران خان کے گھر زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مریم نواز نے اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں 16 رائفلیں شامل ہیں ساتھ ہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے شراب کی بوتلیں اور پیٹرول کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے امکان ہے کہ یہ وہ اسلحہ ہے جو بطور وزیراعظم عمران خان کو دیا گیا تھا بعد ازاں عمران خان نے اسے واپس نہیں کیا۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتا چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔