چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے قافلے کے ہمراہ میں براستہ موٹروے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔
دوسری جانب لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا ہے اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو ہٹا دیا ہے۔
اسلام آباد آنے والے راستے پرکنٹینر لگا دیے گئے ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ عمران خان اور سکیورٹی عملیکی گاڑیوں کے علاوہ کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، پولیس ٹیم کے پاس آنسو گیس کے تین سو شیل موجود ہیں۔
اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلے کو روک دیا ہے اور پولیس کسی گاڑی کو ٹول پلازہ کراس نہیں کرنے دے رہی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صرف عمران خان کی گاڑی ٹول پلازہ سے آگے جائیگی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سیایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائیگی۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنیکے لییطلب کر رکھا ہے۔
سیشن عدالت نے31 جنوری کو عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقررکی تھی، مسلسل عدم حاضری پرسیشن عدالت نے 28 فروری کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، سیشن عدالت نے7 مارچ کے لیے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمدکراتے ہوئے عمران خان کوپیش کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے7 مارچ کو وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کوپیش ہونیکا حکم دیا۔
عمران خان کے 13 مارچ کو پیش نہ ہونے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوگئے۔
سیشن عدالت نے عمران خان کے18 مارچ کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنیکا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو آج عدالت میں پیش ہونے کے لیے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی تھی۔
اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلے کو روک دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
