اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کے زیرحراست کارکنان کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تھے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
کسی بھی اسلحہ بردار کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ریلی کے ساتھ آنے والے افراد سے اسلام آباد داخلے سے قبل اسلحہ لے لیا جائے گا۔
پنجاب حکومت سے گذارش ہے کہ ریلی کے ہمراہ مسلح افراد کو آنے سے روکا جائے ۔
