لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے آئی جی پنجاب عثمان انور سے ہونے والی ملاقات کا احوال جیو نیوز کو بتایا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ہم نے پہلے بھی قانونی چارہ گوئی کی ہے، کل بھی عدالت میں پیش ہوں گے، خون خرابہ ہماری پالیسی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا آئی جی پنجاب سے ملاقات میں عمران خان کی سکیورٹی فول پروف بنانے پر بات ہوئی، مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق بھی بات کی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے بھی ملاقات کر کے اعتماد کا اظہار کیا تھا
