Tuesday, July 1, 2025
ہومٹاپ سٹوریتوشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنیکے لیے آج طلب کیا تھا، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہیکہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشنز دائر کی ہیں، عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ زخمی بھی ہوئے۔
وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنی کے ساتھ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت ناقابل سماعت قرار دینیکی استدعا بھی کردی۔
خواجہ حارث نے درخواست کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے پہلیکیس کے قابل سماعت ہونیکا فیصلہ کیا جائے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے توعمران خان کیخلاف شکایت کی نہیں، عمران خان کے خلاف شکایت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نیکی، شکایت میں صرف ہدایات دی گئیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عمران خان کے وکلا نے فردجرم عائد کرنیکی مخالفت کردی اور دلائل میں کہا کہ عمران خان کونوٹس جاری ہوں گے،پیش نہ ہونے پروارنٹ جاری ہوسکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تک وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکا فیصلہ دیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانیکی ڈائریکشن دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن کا کہنا تھا کہ درخواستیں دیکر سیشن عدالت کی کاروائی کو باربار مخرکرنیکی کوشش کی گئی، عمران خان کو جو ریلیف بار بار مل رہا ہے وہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وارنٹ تو موجود ہیں، کسی بھی وقت جاری ہوسکتے ہیں، استثنی کی درخواست صرف آج کے لیے دائرکی گئی، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، زندگی کو خطرہ ہے، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، جس سکیورٹی کے وہ مستحق ہیں وہ نہیں دی جارہی، نگران حکومت پنجاب نے عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کردیتی توشہ خانہ کیس قابل سماعت رہیگا، جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ کیس کی درخواست پہلے بھی دی جاچکی جو سیشن عدالت نے مستردکی، عمران خان کو حاضری سے استثنی کیسے مل سکتا ہے جب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو اختیار ہیکہ فوجداری کارروائی کی شکایت دائر کرسکے۔
وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنیکسی افسرکو شکایت دائر کرنے کا اختیار نہیں دیا، عمران خان کے خلاف شکایت آج ہی خارج ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کی اجازت کہاں ہے؟ کوئی ایک دکھا دیں، الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر تو کارروائی ہی نہیں ہوسکتی۔
عدالت نے سوا تین بجے تک عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے اورکاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیسز کی سماعت بھی آج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔