اسلام آباد: اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل کر دی گئی، مولانا کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد کی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو 30 منٹ کی مہلت دی، مولانا کے اہل خانہ رہائش گاہ سے روانہ ہو گئے، دے کر گھر سیل کردیا، مالک مکان امان اللہ کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد انتظامیہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کو سیل کرنے آج صبح پہنچی، جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ساتھ گھر کے باہر موجود رہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے گھر جانے والے راستوں پر پولیس کے اہل کار الرٹ رہےجبکہ سڑک سے ان کی رہائشگاہ کی جانب جانے والی گلی کو بھی ناکا لگا کر بند کردیا گیا تھا۔
