سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سامنے آگیا۔
آفتاب سلطان کے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے حکومت مخالف ٹوئٹس کی جارہی ہیں۔
آفتاب سلطان کے جعلی اکاونٹ سے پی ٹی آئی کے حق میں ٹوئٹ کی جارہی ہیں۔
آفتاب سلطان نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کا ٹوئٹر آئی ڈی جعلی ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔
انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022 کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، وہ پولیس میں اعلی عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
2002 میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے۔
2013 کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔
آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ بھی رہے۔
