معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جعلی دستخط کرنے پر اظہرصدیق کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری سیڈرتیہیں، گرفتاری کا سن کر ان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے، گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے باہر لوگ جمع کرکے جلسہ کیا گیا، کیا ہمیں عدالت بلائے تو ہم بھی لوگ اکھٹے کر کے پیش ہوں، ہم اپنا دفاع کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں۔
عطا تارڑ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عمران خان کے جعلی دستخط کئے جس پر ان کا لائسنس منسوخ کیا جانا چاہئے، پنجاب بار کونسل کو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کیلئے صبح دوپہر شام عدالتیں لگتی ہیں، پی ٹی آئی کے وزیر کے گھر پر ججز کی دعوت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو رعایت دی جاتی ہے، جب کہ عدالتوں نے شاہد خاقان عباسی کا انتظارنہیں کیا، عمران خان پیش نہیں ہوئے تو انہیں ضمانت منسوخ کرنے کے بجائے ضمانت دے دی گئی، اور شاہد خاقان کو حاضر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، نظام ایسے نہیں چلے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان سسر کے بل بوتے پر سیاست کر رہے ہیں، کسی کا 4 کینال کا پلاٹ ہے، توشہ خانہ، بلین ٹری سونامی، بی آرٹی پشاور قانون کے مطابق بنے، کیا عدالتیں ن لیگ کو نشانہ بنانے کیلئے رہ گئی ہیں، ہمارے لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اگر ہماری طرف سے عدلیہ پر دبا وہوتا تو نظر آتا اور پی ٹی آئی کی آدھی قیادت جیلوں کے اندر ہوتی۔
جعلی دستخط کرنے پر عمران خان کے وکیل کا لائسنس کینسل کیا جائے، معاون خصوصی عطا تارڑ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
