ہومتازہ ترینموٹروے سالٹ رینج میں بس الٹ گئی،25افراد زخمی

موٹروے سالٹ رینج میں بس الٹ گئی،25افراد زخمی

کلر کہار(سب نیوز) موٹروے سالٹ رینج میں بس الٹ گئی، ریسکیو ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسلام آباد سے لاہورکی جانب آنے والی بس کار سے ٹکرائی اور روڈ سے نیچے گر کر الٹ گئی،حادثہ میں 20سے 25افراد زخمی ہیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے،7زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا،3افراد بس میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں اسپیشل کٹنگ ٹولز کی مدد سے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔