کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے وزیرداخلہ میرضیا لانگو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کودہشت گردی کیلئے استعمال نہ کریں،کسی کی ماں بہن کو گرفتارکرنا ہمیں اچھا نہیں لگتا ہے مگر جو قانون توڑے گا تو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ کوئٹہ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کو صفائی پیش کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ جو خودکش حملہ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی، سب کو انصاف کے دائرے میں لایا جائے گا۔ کراچی میں شاری بلوچ نے خودکش حملہ کیا جس کے پیچھے بہت سے لوگ کھڑے ہوگئے،ملک میں دہشت گردی پھیلانیوالوں کیخلاف سب کو مل کر اواز بلند کرنی چاہیے۔
ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ امن وامان فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، کچھ دنوں سے بہت زیادہ تھریٹس تھیں، خواتین خودکش حملہ آور سے متعلق بھی یہ اطلاعات تھیں کہ وہ کسی بھی جگہ حملہ کرسکتی ہے تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاکر دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مبینہ خودکش بمبار خاتون کو عدالت میں صفائی کا موقع دیا جائےگا، میر ضیا لانگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
