اسلام آباد (سب نیوز)کوئٹہ میں خاتون خود کش بمبار کی گرفتاری پر شر پسندوں کا پراپیگنڈا،شرپسندوں نے ایک اور خاتون کو خود کش بمبار کی بھانجی کے طور پر پیش کر دیا
خود کش بمبار کی مبینہ بھانجی نے رٹا ہوا سکرپٹ ویڈیو میں پڑھ کر سنایا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو کئی ریہرسلوں کے بعد فلمائی گئی ہے جس قسم کے الفاظ لڑکی استعمال کر ہی ہے وہ اس کی عمر سے مطابقت نہیں رکھتے ،شر پسندوں کی جانب سے خواتین کو ڈھال اور پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
