اسلام آباد-سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی آڈیو لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز کے غیر رسمی اجلاس میں کوئی واضح جواب سامنے نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی آڈیو لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز کا غیر رسمی اجلاس جمعے کو ہوا جس میں ایک جج کے سوا تمام ججز شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پرویز الہی کی مبینہ آڈیو کے معاملے سے متعلق سوالات ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ججز کا غیر رسمی اجلاس تقریبا ایک گھنٹیتک جاری رہا، مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر غیر رسمی اجلاس میں کوئی واضح جواب سامنے نہ آسکا۔
وزیراعلی پنجاب پرویز الہی آڈیو لیکس،سپریم کورٹ ججز کا غیر رسمی اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
