اسلام آباد(سب نیوز)معاونین خصوصی کی فوج ظفر موج ،وزیراعظم نے پانچ مزید معاونین خصوصی مقرر کردیے ،معاونین خصوصی کو وزیرمملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاونین خصوصی میں مزید 5 ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے اور وزیراعظم شہباشریف کے کے مزید 5 معاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کے معاونین میں ارکان قومی اسمبلی را اجمل، شائستہ پرویز، حامد حمید ،قیصر شیخ اور ملک سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشکل معاشی حالات کے باعث اخراجات کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کفایت شعاری کمیٹی کی 25 جنوری کو ہونے والی پہلی ہی بیٹھک میں وفاقی کابینہ کے ارکان وفاقی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 78 سے کم کرکے 30 تک محدود کرنے کا کہا گیا تھا، تاہم حکومت کی جانب سے مزید 5 ارکان کا اضافہ کرکے اس کی تعداد 83 کردی گئی ہے۔

